Home / نیوز / آر پی او ڈیرہ غازی خان  وقاص نذیر کا تونسہ شریف کا سرپرائز وزٹ

آر پی او ڈیرہ غازی خان  وقاص نذیر کا تونسہ شریف کا سرپرائز وزٹ

 آر پی او ڈیرہ غازی خان  وقاص نذیر کا تونسہ شریف کا سرپرائز وزٹ

تھانہ میں موجود افراد کے مسائل کے حل کے لئے فوری قانونی کارروائی کی ہدایات،حوالات میں بند ملزمان سے سوالات کئے،اسلحہ خانہ اور مال خانہ بھی چیک کیا ،صفائی ستھرائی کاجائزہ بھی لیا  تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر محمد وقاص نذیر نے اے ایس پی میرروحیل کے ہمراہ سٹی تھانہ اور تھانہ صدر کاچانک دورہ کیا ،آر پی او محمد وقاص نذیر نے تھانوں کے ریکارڈ،اسلحہ خانہ ،مال خانہ کا معائنہ کیا ،انہوں نے حوالات میں بند ملزمان سے سوالات کئے اور انہیں درپیش مسائل بھی پوچھے ،آر پی او محمد وقاص نذیر نے واش رومز سمیت تھانوں کی صفائی ستھرائی بھی دیکھی،آر پی او محمد وقاص نذیر نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے ویژن اور آئی جی پنجاب راو سردار علی کی ہدایات کے مطابق تھانہ کلچر میں مثبت تبدیلی کا جو عمل شروع ہوا ہے.

اس کے لئے ضروری ہے کہ ایس ایچ اوز قانون پسندوں اور قانون شکنوں میں واضح تفریق کریں ،قانون پسندوں کو تھانوں میں قانون کے مددگار کے عنوان سے وہ عزت ملنی چاہیے جس کا وہ حقدار ہے جبکہ قانون شکنوں پر قانون اور قانون کے قلعہ تھانہ کی دھاک اس طرح بیٹھنی چاہیے کہ وہ جرم کرتے وقت کانپیں،آر پی او محمد وقاص نذیر نے کہا کہ تھانوں میں غیر قانونی بندش ،تشدد اور ٹارچر سیل کسی بھی صورت قابل قبول نہیں،انہوں نے کہا کہ جو پولیس افسر شہریوں کی جان و مال اور عزت کا تحفظ نہیں کرسکتا اس کے لیے پولیس میں جگہ نہیں جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی ہماری اولین ترجیح ہوگی ۔

انہوں نے کہاکہ مقدمات کی جلداز جلد تکمیل اور پولیس کی جرائم سے نمٹنے کی صلاحیت میں اضافہ کرنے کےلیے بھر پور اقدامات کیے جائیں گے۔آر پی او محمد وقاص نذیر نے خدمت مرکز تونسہ کا بھی وزٹ کیا۔ وزٹ کے دوران آر پی او محمد وقاص نذیر نے خدمت مرکز میں عوام کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا اور ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ڈرائیونگ لائسنس کے ٹیسٹ کے لیے سہولیات کو بہتر بنایا جائے اور آنے والے سائلین کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں ان کے مسائل کے فوری حل کےلیے ہرممکن اقدامات اٹھائے جائیں انصاف کی فراہمی میں تاخیر ہرگز برداشت نہیں ہوگی ۔جملہ پولیس افسران اور اہلکار اپنے ذاتی یا سرکاری مسائل کے حوالے سے میرے ساتھ رابطہ کریں ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرائے جائیں گے مزید برآں پولیس افسران و اہلکاران کی ویلفئر کے لیے بہتر اقدامات اٹھائے جائیں گے ۔

About Admmin

Check Also

پاک آرمی کے جوان ظہور احمد کے قتل کا سراغ لگا لیا ‘ ملزمان گرفتار

پاک آرمی کے جوان ظہور احمد کے قتل کا سراغ لگا لیا ‘ ملزمان گرفتار …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *