Home / نیوز / تونسہ شریف ،جھوک گلزار والی کے مکینوں کا قبضہ مافیا کے خلاف احتجاج

تونسہ شریف ،جھوک گلزار والی کے مکینوں کا قبضہ مافیا کے خلاف احتجاج

جھوک گلزار والی کے مکینوں کا قبضہ مافیا کے خلاف احتجاج

وزیرِ اعلٰی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار سے انصاف کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق جھوک گلزار والی کے رہائشی امام بخش بھٹہ، ممبرسعید احمد بھٹہ، محمد عیدو بھٹہ، محمد رمضان بھٹہ ،اور اہل علاقہ نے قبضہ مافیا کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا  خواجہ عبداللہ نے اپنے ساتھیوں جمیل لاشاری، عابد حسین ممدانی سمیت مسلح ہو کر ہماری زمین پر قبضہ کرنے کی کوشش کی،اور ہمیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دی ہیں

َ

کئی بار مقامی انتظامیہ کو آگاہ کرنے کے باوجود ہمیں انصاف نہیں ملا ہے ہماری وزیرِ اعلٰی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کمشنر ڈی جی خان، ڈی پی او ڈی جی خان، اے ایس پی تونسہ میر روحل کھوسو اور اسسٹنٹ کمشنر تونسہ اسد علی چانڈیہ سے اپیل ہے کہ قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی کر کے ہمیں انصاف فراہم کیا جائے

 

لاشاری برادری کیجانب سے تونسہ کو ضلع اور وہوا کو تحصیل بناؤ ریلی کا انعقاد کیا گیا

 جماعت اسلامی تونسہ کیجانب سے کلمہ چوک تونسہ  پرتپاک استقبال کیا گیا تفصیلات کے مطابق لاشاری برادری کے سرکردہ رہنماؤں سردار صادق خان لاشاری اور سردار عبد المجید خان لاشاری کی قیادت میں تونسہ شریف ضلع بناؤ ریلی ریتڑہ سے تونسہ کلمہ چوک پر پہنچی تو جماعت اسلامی کے کارکنان رشید احمد اختر،ایڈوکیٹ نعیم اللہ عاربی اعجاز حسین بلوچ، معین احمد خان موسی خیل ایڈوکیٹ مظہر بلوچ۔ ایاز حیدر ملغانی،عزیز قیصرانی اور محمد صادق کریم نے انکو ہار پہنا کر پرتپاک استقبال کیا کلمہ چوک پر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سردار صادق خان لاشاری۔مجید خان لاشاری جمشید خان کھتران اور جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی پنجاب سردار عثمان خان بزدار جو کہ اس دھرتی کے ہیں بلا حیل و حجت فوری طور پر تونسہ کو ضلع کا درجہ دیں اور وہوا کو تحصیل کا درجہ دلوائیں یہ صرف ہمارا مطالبہ نہیں،بلکہ ہر شہری کا مطالبہ ہے۔یہ تونسہ کے شہریوں کا حق ہے۔اب اس حق پر ڈاکہ ڈالنے نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تونسہ کو ضلع بناؤ تحریک کے لئے آخری حد تک جا سکتے ہیں۔ اگر ہمارا مطالبہ نہ مانا تو تحصیل بھر کو جام کردیں گے۔ احتجاج ہوگا۔ چاہے ہم پر جتنے مقدمات درج کیوں نہ کئے جائیں۔ جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے کہا کہ وہ لاشاری برادری کیجانب سے تونسہ کو ضلع بناؤ تحریک کی حمایت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کے لئے یہ کوئی مشکل کام نہیں۔ اگر انہوں نے تونسہ کو ضلع نہ بنایا تو تونسہ کے لوگ انہیں کبھی معاف نہیں کریں گے

About Admmin

Check Also

پاک آرمی کے جوان ظہور احمد کے قتل کا سراغ لگا لیا ‘ ملزمان گرفتار

پاک آرمی کے جوان ظہور احمد کے قتل کا سراغ لگا لیا ‘ ملزمان گرفتار …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *