Home / نیوز / ڈیرہ غازی خان میں خواتین یونیورسٹی کے قیام کےلئے کوششیں تیز کردی گئیں

ڈیرہ غازی خان میں خواتین یونیورسٹی کے قیام کےلئے کوششیں تیز کردی گئیں

ڈیرہ غازی خان میں خواتین یونیورسٹی کے قیام کےلئے کوششیں تیز کردی گئیں

ایجوکیشن یونیورسٹی کو ڈویژن کی پہلی ویمن یونیورسٹی میں تبدیل کرنے کا آغاز کردیا گیا۔اضافی بلاکس کی تعمیر کےلئے ٹینڈرنگ پراسس دس روز کے اندر مکمل کرنے کے ساتھ روڈ میپ اور ٹائم لائن طلب کرلی گئیں۔موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت زرتاج گل وزیر نے ڈپٹی کمشنر آفس میں متعلقہ افسران کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ہدایات جاری کردیں۔اجلاس میں خواتین یونیورسٹی کے معاملات کا جائزہ لیا گیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس و پلاننگ سیف الرحمن،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وسیم اختر جتوئی،اسسٹنٹ کمشنر نبیل احمد میمن،ڈائریکٹر کالجز فیاض شیخ،ڈپٹی ڈائریکٹر وسیم اختر اور ایکسئین بلڈنگز وقاص احمد ،ایجوکیشن یونیورسٹی کے نمائندہ اور دیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔وزیر مملکت زرتاج گل وزیر نے کہا کہ خواتین یونیورسٹی کےلئےپی سی ون تیار کرلیا گیاہے ابتدائی طور پر 33 کروڑ روپے کے فنڈز مختص کئے گئے ہیں،مزید فنڈز بھی دئیے جائیں گے.

وزیر مملکت نے ایجوکیشن یونیورسٹی کو خواتین یونیورسٹی ڈکلیئر کرنے کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت

خواتین یونیورسٹی کےلئے اضافی بلاکس کی تعمیر کےلئے ٹینڈرنگ پراسس دس روز کے اندر مکمل کیا جائے۔ڈی سی سی کے آئندہ ہفتہ ہونے والے اجلاس میں یونیورسٹی سے متعلق روڈ میپ اور ٹائم لائن دی جائیں۔وزیر مملکت زرتاج گل وزیر نے کہا کہ حکومت نے ان کی تجویز پر ڈیرہ غازی خان میں پہلی خواتین یونیورسٹی کی منظوری دی اور انہوں نے اپنے ترقیاتی فنڈز سے خواتین یونیورسٹی کےلئے سرمایہ کاری کی۔روڈ اور دیگر ترقیاتی کام کی بجائے بچیوں کی اعلی تعلیم کو ترجیح دی ہے۔خواتین یونیورسٹی سے نہ صرف ڈویژن بلکہ سندھ،خیبر پختونخواہ اور بلوچستان کی طالبات مستفید ہوں گی۔

ڈیرہ غازی خان  نیوز

وزیر مملکت زرتاج گل وزیر اور مشیر صحت محمد حنیف پتافی نے مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا۔بچوں کو پولیو کے قطرے بھی پلائے گئے۔عوام میں معلوماتی پفلٹس تقسیم کرنے ساتھ آگاہی واک کا بھی انعقاد کیا گیا۔ملک بھر میں بارہ روزہ خصوصی خسرہ روبیلا مہم کا باقاعدہ آغاز 15 نومبر سے ہوگا27 نومبر تک ضلع میں 9 ماہ سے 15 سال تک کے 1259792 کو حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے۔ضلع میں تعلیم،صحت اور ای پی آئی مراکز سمیت گھر گھر کےلئے 946 ٹیمیں تشکیل،تربیت مکمل کرلی گئی۔105009 بچوں کو روزانہ حفاظتی ٹیکے لگانے کا ٹارگٹ مقرر کیا گیا۔وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر اور مشیر صحت پنجاب محمد حنیف پتافی نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے روبیلا کےلئے پہلی مرتبہ ویکسین متعارف کرائی ہے اور روبیلا کو حفاظتی ٹیکوں کے کورس میں شامل کیا گیا ہے۔یہ ملک کی طویل ترین حفاظتی مہم ہوگی۔والدین بچوں کو تین مہلک بیماریوں خسرہ،روبیلا اور پولیو سے بچاؤ کیلئے حفاظتی ویکسین ضرور لگوائیں۔چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر عتیق الرحمن نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ خسرہ روبیلا ویکسین محفوظ ہے۔اس موقع پر ڈی ایچ اوز ڈاکٹر اطہر سکھانی،ڈاکٹر احسن اعوان،عالمی ادار صحت کے ڈاکٹر یاسر،ڈاکٹر عمار شاہ اور دیگر موجود تھے.

ڈیرہ غازی خان میں خسرہ روبیلا مہم کا آغاز کردیا گیا

وزیر مملکت زرتاج گل وزیر اور مشیر صحت محمد حنیف پتافی نے مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا۔بچوں کو پولیو کے قطرے بھی پلائے گئے۔عوام میں معلوماتی پفلٹس تقسیم کرنے ساتھ آگاہی واک کا بھی انعقاد کیا گیا ڈیرہ غازی خان میں خسرہ روبیلا مہم کا آغاز کردیا گیاوزیر مملکت زرتاج گل وزیر اور مشیر صحت محمد حنیف پتافی نے مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا۔بچوں کو پولیو کے قطرے بھی پلائے گئے۔عوام میں معلوماتی پفلٹس تقسیم کرنے ساتھ آگاہی واک کا بھی انعقاد کیا گیا۔ملک بھر میں بارہ روزہ خصوصی خسرہ روبیلا مہم کا باقاعدہ آغاز 15 نومبر سے ہوگا27 نومبر تک ضلع میں 9 ماہ سے 15 سال تک کے 1259792 کو حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے۔

ضلع میں تعلیم،صحت اور ای پی آئی مراکز سمیت

گھر گھر کےلئے 946 ٹیمیں تشکیل،تربیت مکمل کرلی گئی۔105009 بچوں کو روزانہ حفاظتی ٹیکے لگانے کا ٹارگٹ مقرر کیا گیا۔وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر اور مشیر صحت پنجاب محمد حنیف پتافی نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے روبیلا کےلئے پہلی مرتبہ ویکسین متعارف کرائی ہے اور روبیلا کو حفاظتی ٹیکوں کے کورس میں شامل کیا گیا ہے۔یہ ملک کی طویل ترین حفاظتی مہم ہوگی۔والدین بچوں کو تین مہلک بیماریوں خسرہ،روبیلا اور پولیو سے بچاؤ کیلئے حفاظتی ویکسین ضرور لگوائیں۔چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر عتیق الرحمن نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ خسرہ روبیلا ویکسین محفوظ ہے۔اس موقع پر ڈی ایچ اوز ڈاکٹر اطہر سکھانی،ڈاکٹر احسن اعوان،عالمی ادار صحت کے ڈاکٹر یاسر،ڈاکٹر عمار شاہ اور دیگر موجود تھے.

About Admmin

Check Also

کمانڈنٹ بلوچ لیوی ڈیرہ غازیخان اےایس پی میر روحل خان نے بلوچ لیوی لائن میں دربار لگایا

کمانڈنٹ بلوچ لیوی ڈیرہ غازیخان اےایس پی میر روحل خان نے بلوچ لیوی لائن میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *