Home / نیوز / کمانڈنٹ بلوچ لیوی ڈیرہ غازیخان اےایس پی میر روحل خان نے بلوچ لیوی لائن میں دربار لگایا

کمانڈنٹ بلوچ لیوی ڈیرہ غازیخان اےایس پی میر روحل خان نے بلوچ لیوی لائن میں دربار لگایا

کمانڈنٹ بلوچ لیوی ڈیرہ غازیخان اےایس پی میر روحل خان نے بلوچ لیوی لائن میں دربار لگایا

 

تفصیلات کے مطابق کمانڈنٹ بلوچ لیوی ڈیرہ غازیخان اےایس پی میر روحل خان نے بلوچ لیوی لائن میں دربار میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی محکمہ کی بنیاد جذبہ ہوتا ہے اپنے فراٸض منصبی بھر پور طریقے سے ادا کریں عوام کااعتماد برقرار رکھنے کے لۓ پیدا ہونے والے خلا کو ختم کیا جاۓ، دوران ڈیوٹی عوام کے ساتھ بہترین رویہ اپناتے ہوۓ فوری طور پر مدد/انصاف مہیا کرنے کی پالیسی پر من و عن عمل درآمد کیا جاۓ عوام کے جان و مال عزت و آبرو کے تحفظ کے لۓ اپنی تمام تر قوتوں کو بروۓ کار لایا جاۓ۔
دربار کے آخر میں کمانڈنٹ نے ملازمین کے مساٸل دریافت کئے اسی دوران ملازمین نے پنشین،آلاونس کے بارے میں کمانڈنٹ کو مسائل بتلائے جس پر کمانڈنٹ نے یقین دلایا کہ جلدہی آپ کے جائز مسائل کو حل کیا جائے گا اور جو مسائل ہائیر اتھارٹی کے متعلقہ ہیں کو بھی اس سلسلہ میں گزارش کی جائے گی۔ میرے جوان میرے بازوں ہیں ان کو مضبوط رکھنا ان کا خیال کرنا میرے فرائض میں شامل ہے* میری جستجو آپ کی ہر غمی خوشی میں آپ کے ساتھ ہونا ہے تمام جوان مجھے ہر وقت ہرمشکل میں ساتھ پائیں گے۔بطور کمانڈنٹ آپ کے مسائل انتہائی قلیل وقت میں حل کروں گا

 

کمانڈنٹ بلوچ لیوی ،اے ایس پی میر روحل خان نے بلو چ لیوی پکٹس ہائے کا وزٹ کیا

 

 کمانڈنٹ بلوچ لیوی ،اے ایس پی میر روحل خان کا بلو چ لیوی پکٹس ہائے(قادکا،ساکڑ موڑ) کا وزٹ کیا اسی دوران وہاں پر موجود جوانوں سے ملاقات کی ان کے مسائل سنے جنکے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کیے جائیں گے تمام تر سہولیات کا جائز ہ لیا گیا۔کمانڈنٹ بلوچ لیوی نے اپنے جوانوں کے ساتھ مل بیٹھ کرکھانا کھایا۔آخر میں ہدایت کی تمام فورس کو ٹیم ورک کے طور پر کام کرتے ہوئے تمام توانائیاں صرف کرنا ہوں گی. نیک نیتی،ایمانداری اور محنت کو اپنا منشور بناتے ہوئے پورے اعتماد کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دیں۔ کرائم کے خلاف اپنی جدوجہدکو جاری رکھیں اور کرائمنل اشخاص کا گھیرہ تنگ کریں.

ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ غازیخان ریجن اور ڈسڑکٹ پولیس آفیسرڈیرہ غازیخان کی خصوصی ہدایت پر سرکل تونسہ کے تھانوں میں تعینات فرنٹ ڈیسک سٹاف اور محرران کیلئے ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد دفتر اے ایس پی تونسہ میں کیا گیا۔ جس سے خطاب کرتے ہوئے اے ایس پی سرکل تونسہ میر روحل خان نے کہا کہ محرر کے پاس براہ راست آنے والے سائلین کی درست راہنمائی کرتے ہوئے اس کی درخواست فرنٹ ڈیسک پر بھجوائی جائیگی، محرر تھانہ تفتیشی افسران سے درخواست کا بروقت جواب لیکر واپسی فرنٹ ڈیسک پر جمع کروائیگا۔ آن لائن ریکارڈ میں تبدیلی یا ٹمپرنگ نہیں کی جاسکتی لہذا کوئی بھی ریکارڈ آن لائن کرنے سے قبل مکمل تسلی کی جائے۔

اس موقع پر انہوں نے محرران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ فرنٹ ڈیسک عملہ آن لائن ورکنگ کا ذمہ دارہے ان پر آف لائن ورکنگ کے حوالے سے دباؤ نہ ڈالا جائے ریکارڈ کی آن لائن تکمیل کے حوالے سے محرران آپس میں ذمہ داریوں کا تعین کریں۔ میرٹ کی پالیسی کو مقدم رکھیں اورشہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں۔ایس ایچ او تھانہ سٹی تونسہ انسپکٹر عبدالقیوم نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے تکمیل ریکارڈ کے سلسلہ میں اہم ہدایات دیں ۔ اے ایس پی سرکل تونسہ میر روحل خان نےانہوں نے کہا کہ اس ورکشاپ کا مقصد آپ کوافسران بالا سے موصول ہونے والی ایس او پیز سے روشناس کروانا ہے آئندہ ہونے والی ٹریننگ ورکشاپ میں آپ سے فیڈبیک بھی لیا جائیگا۔

About Admmin

Check Also

پاک آرمی کے جوان ظہور احمد کے قتل کا سراغ لگا لیا ‘ ملزمان گرفتار

پاک آرمی کے جوان ظہور احمد کے قتل کا سراغ لگا لیا ‘ ملزمان گرفتار …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *