Home / نیوز / عزیز رسول خان بزدار طویل علالت کے بعد آج انتقال کر گئے۔

عزیز رسول خان بزدار طویل علالت کے بعد آج انتقال کر گئے۔

عزیز رسول خان بزدار طویل علالت کے بعد آج انتقال کر گئے۔

عزیز رسول خان بزدار منگروٹھہ شرقی کے معروف دانشور اور زمیندار عزیز رسول خان بزدار طویل علالت کے بعد آج انتقال کر گئے۔ ان کی عمر تقریباً 75 سال تھی۔ مرحوم ایک بذلہ سنج انسان اور جوشیلے سیاسی کارکن تھے۔ ان کے سیاسی مباحثے اور زور دار قہقہے دوستوں میں بہت مقبول تھے۔ وہ جہاں جاتے، محفل سجاتے اور پھر اس کی جان بن جاتے۔ جیسا کہ محمد شاہد سلیم صاحب نے لکھا ہے “دوست” ان کا تکیہ کلام تھا۔ کسی سے ملتے ہی ہمیشہ ان کا پہلا جملہ ہوتا : “دوست کیا حال اے“۔


عزیز رسول خان اپنے آبائی قصبے منگروٹھہ شرقی میں پیدا ہوئے اور وہیں سے بنیادی تعلیم حاصل کی۔ ان کے والد کا بچپن میں انتقال ہو گیا اور انہیں ان کی والدہ نے پالا پوسا جو
منگروٹھہ شرقی کے بڑے زمیندار عطا محمد خان بزدار کی صاحب زادی تھیں۔ نانا اور والد کی جلد وفات نے ان کیلئے زندگی کو کافی مشکل بنا دیا۔ انہیں اس بات کا شدید احساس تھا اور ان کی خواہش تھی کہ ان کے بچوں کی زندگی اتنی مشکل نہ ہو۔ چنانچہ انہوں نے اپنی آمدنی اور اپنی سیاسی اور سماجی حیثیت کو بہتر بنانے پر بہت توجہ اور محنت کی اور اپنے بچوں کو اعلیٰ تعلیم دلائی۔


وہ نظریاتی طور پر پاکستان پیپلز پارٹی کے قریب تھے اور رفتہ رفتہ اس کے ایک جوشیلے کارکن بن گئے۔ تاہم ان کی یہ وابستگی صرف جوش پر مبنی نہیں تھی، اپنی آنکھوں کی خرابی کے
باوجود انہوں نے پارٹی کے فلسفے اور ترقی پسند سیاست کا گہرا مطالعہ کیا اور ایک نظریاتی کارکن بن کر ابھرے۔ مرحوم عزیز رسول خان بزدار ، میجر (ریٹائرڈ )اللہ نواز خان قیصرانی، ریٹائرڈ ایس ایس پی قیوم نواز خان قیصرانی، سابق ممبر ضلع کونسل مظہر نواز خان قیصرانی اور بی ایم پی کے رسالد ار وقار عزیز خان قیصرانی کے خالہ زاد بھائی تھے۔ مرحوم کے تین بیٹے ہیں اکرام خان بزدار جو ایم ڈی اے کے افسر تھے، جمشید خان بزدار جو ایکس ای این ہیں اور عرفان خان بزدار جو اسلام آباد میں بزنس کرتے ہیں۔ ان کی اکلوتی بیٹی وقار عزیز خان قیصرانی کی اہلیہ ہیں۔

About Admmin

Check Also

کمانڈنٹ بلوچ لیوی ڈیرہ غازیخان اےایس پی میر روحل خان نے بلوچ لیوی لائن میں دربار لگایا

کمانڈنٹ بلوچ لیوی ڈیرہ غازیخان اےایس پی میر روحل خان نے بلوچ لیوی لائن میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *