Home / نیوز / پاک آرمی کے جوان ظہور احمد کے قتل کا سراغ لگا لیا ‘ ملزمان گرفتار

پاک آرمی کے جوان ظہور احمد کے قتل کا سراغ لگا لیا ‘ ملزمان گرفتار

پاک آرمی کے جوان ظہور احمد کے قتل کا سراغ لگا لیا ‘ ملزمان گرفتار

 

ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ خان وقاص نذیر ،ڈی پی او ڈیرہ غازیخان محمد علی وسیم کی خصوصی ہدایت پر اندھے قتل کے ملزمان ٹریس کر لیے گئے تفصیلات کے مطابق مدعی مقدمہ منظور احمد ولد نورنگ خان عرف عیسیٰ ذات سنجرانی، سکنہ بوہڑ تونسہ شریف نے تھانہ سٹی تونسہ پولیس کو درخواست دی کہ اس کا حقیقی بھائی ظہور اح ولد نورنگ خان عرف عیسی جو کہ تقریبا دس سال سے پاک آرمی میں ملازمت کرتا ہےکی شادی 2010 میں ہوئی تھی جس سے اس کے پانچ بچے دو بیٹے اور تین بیٹیاں پیدا ہوئیں جو زندہ حیات ہیں دونوں میاں بیوی محلہ گھلو والا تونسہ شریف میں رہائش پذیر تھے مورخہ 03.11.2021کو برادررم ظہور احمد اپنی نوکری سے چھٹی پر آیا بھابھی ام نے مورخہ05.11.21 کو مجھے بذریعہ ٹیلی فون بتلایا کہ ظہور احمد برادرم مورخہ 4.11.21 کو قریب 10بجے دن گھر سے یہ کہہ کر گیا ہے کہ وہ اپنے دوستوں کے ساتھ شکار پر جارہا ہے لیکن شام تک واپس نہ آیا ہےاپنی طور پر تلاش کرتی رہی ہوں پتہ نہی چل سکا ہے پانچ دن بعد مورخہ 09.11.21 قریب -/1 بجیدن اطلاع ملی کہ چشمہ رائٹ بنک کینال ہیڈ منگڑوٹھہ سے پلاسٹک گٹو میں بند ایک نامعلوم کی نعش پڑی ہے وارثان نے نعش کو شناخت کر لیا گیا جس پر حسب ضابطہ نامعلوم ملزمان کے خلاف تھانہ سٹی تونسہ میں مقدمہ درج ہوا۔

نامعلوم ملزمان کو ٹریس کرنے کے لیے اے ایس پی سرکل تونسہ میرروحل خان نے اپنی زیر نگرانی ایک سپیشل ٹیم تشکیل دی جس میں محمد انظر ایس ایچ او تھانہ سٹی تونسہ،انسپکٹر شکیل احمد بخاری ایس ایچ او تھانہ صدرتونسہ،امان اللہ خان اور ITانچارج تصور عباس ممبران شامل تھے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے اے ایس پی سرکل تونسہ میرروحل خان نے خوداس کیس پر ورک کیا رات کے چند گھنٹوں میں نامعلوم ملزمان کو ثبوتوں کے ہمراہ ٹریس آوٹ کیا۔گرفتاری ملزمان کے لیے سپیشل ٹاسک دیا گیا
مقتول کی بیوی ملزمہ زرینہ بی بی ،محمد خان ولد عمر سکنہ تونسہ شریف کوگرفتارکیا گیا۔ابتدائی تفتیش کے دوران دونوں ملزمان نے اقرار جرم کیاہے ۔مقتول کی بیوی ملزمہ نے اقرار جرم کرتے ہوئے کہا کہ محمد حنیف ولد حاجی محمد عثمان سکنہ خواجہ ٹاون ،محمد خان کے ساتھ مل کر نشے آور چیز پلا کر گردن میں رسی ڈال کر کرنٹ لگا کر اپنے شوہر ظہور احمدکوبے دردی سے قتل کیا اور قتل کرنے کےبعد گٹو میں نعش کو بند کرکے نہر میں پھینک دیا۔مقامی پولیس تیسرے ملزم کی گرفتاری کے لیے کوشاں ہے۔

اس موقع پر اے ایس پی میرروحل خان نے کہا کہ ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ غازیخان اور DPOڈیرہ غازیخان کی روزانہ کی ہدایات پرتونسہ پولیس نے پاک آرمی کے نوجوان ظہور احمد کے اندھے قتل کو ٹریس کرنا ایک بہترین کاروائی میں شمار ہوتی ہے اس لئے میں تمام جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم کو شاباش دیتا ہوں مدعی فیملی نے اپنے خیالات کا اظہار کیا کہ ہمیں یقین تھا کہ اے ایس پی سرکل تونسہ میر روحل خان اور اس کی ٹیم ہمارے قاتل جلد ٹریس کرے گی اور ہماری بروقت انصاف ملے گا جو انہوں ہماری سوچ سے زیادہ اتنے قلیل وقت میں نامعلوم ملزمان کوٹریس کرکے گرفتار کیا ہمیں فخر ہے کہ ایسے پولیس آفیسران تونسہ میں تعینات ہیں جو دوسروں کا غم اپنا سمجھتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم تونسہ پولیس کے انتہائی شکر گزار ہیں۔

About Admmin

Check Also

کمانڈنٹ بلوچ لیوی ڈیرہ غازیخان اےایس پی میر روحل خان نے بلوچ لیوی لائن میں دربار لگایا

کمانڈنٹ بلوچ لیوی ڈیرہ غازیخان اےایس پی میر روحل خان نے بلوچ لیوی لائن میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *